اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hamas Military Operation حماس کا اسرائیل کے خلاف 'فوجی آپریشن' کے آغاز کا اعلان، چھ اسرائیلی ہلاک، دو سو زخمی

آج حماس کی مسلح ونگ نے مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے، تل ابیب تک فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔حماس کا مسلح ونگ نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں کے بیانات کے مطابق حماس کے مسلسل حملے میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم دو درجن شدید زخمی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے "اسٹیٹ آف ریڈینس فار وار" کا اعلان کر دیا ہے ۔ The rocket fire began from multiple locations in Gaza

Hamas military operation' against Israel
Hamas military operation' against Israel

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 11:36 AM IST

Updated : Oct 7, 2023, 2:30 PM IST

یروشلم:ذرائع کے مطابق حماس کے رہنما نے ہفتے کے روز اسرائیل کے خلاف ایک نئی فوجی کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔اس میں اسرائیل کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقے میں گھس آئے ہیں۔ آج ، فلسطینی عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے، جس سے تل ابیب تک فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں کے بیانات کے مطابق حماس کے مسلسل حملے میں تقریباً 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم دو درجن شدید زخمی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے الجزیرہ کو بتایا کہ قسام پلوں کا آپریشن نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی اشارہ ہے کہ فلسطینی ان تمام مظالم کے جواب میں صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں جن کا وہ حالیہ برسوں میں سامنا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ"ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف، ہمارے مقدس مقامات جیسے الاقصیٰ کے خلاف مظالم بند کرے۔ یہ تمام چیزیں اس جنگ کو شروع کرنے کی وجہ ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حماس نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا ہے، قدومی نے کہا: "وہ یرغمال نہیں ہیں۔ وہ جنگی قیدی ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی آباد کار بھی قابض ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق وہ حملہ آور ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، غزہ کے متعدد مقامات سے راکٹ فائر مقامی وقت کے مطابق صبح 06:30 بجے سے شروع ہوئے۔اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں ایک عمارت پر راکٹ گرنے سے ایک 70 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایک 20 سالہ شخص راکٹ کے گولے سے معمولی زخمی ہوا ہے۔

وہیں حماس کا مسلح ونگ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔حماس کا مسلح ونگ نے کہا کہ ، "ہم نے قبضے (اسرائیل) کے تمام جرائم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے جوابدہی کے بغیر ہنگامہ آرائی کا وقت ختم ہو گیا ہے،" ونگ نے مزید کہا کہ "ہم نے آپریشن الاقصیٰ فلڈ کا اعلان کیا ہے اور ہم نے 20 منٹ کے پہلے حملے میں، 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔"

دوسری جانب اب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے "اسٹیٹ آف ریڈینس فار وار" کا اعلان کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’گزشتہ گھنٹے میں غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹوں کی زبردست فائرنگ شروع ہوئی اور ملیٹنٹ مختلف مقامات سے اسرائیلی حدود میں گھس گئے۔اسرائیلی فوج نے مزید لکھا کہ حماس کو اس کیلئے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے گھنٹوں میں اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ پٹی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے۔ اس مخصوص موقع پر فوج کو اجتماعات پر پابندی کرنے اور علاقوں کو سیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ پابندی والے علاقے میں تل ابیب اور بیر شیبہ شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 2:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details