مکہ مکرمہ: عرفہ کی نمرہ مسجد سے خطبہ حج دیتے ہوئے ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ شریعت نے اور چیزوں سے بھی منع کیا ہے، جو افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، یہ ہو گیا وہ ہوگیا، اللہ کا حکم ہے، اے مومنوں اگر تمہارے پاس کوئی ایسی خبر لے کر آئے جس میں شک ہو تو تحقیق کر لیا کرو۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہیں افواہیں پھیلا کر اس کی وجہ سے مصیبت میں نہ ڈال دو اپنے مسلمان بھائیوں کو، اسی وجہ سے مومن بہت سے ذرائع کو جمع کرنے کا اہتمام کرتا ہے، جس سے مسلمان جڑ کر رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کی جنت میں داخل ہوگا اور یہی اصل کامیابی ہے۔ خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں اور تفرقے میں نہ پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ دنیا میں فیصلہ اور حکم صرف اللہ تعالیٰ کا ہی چلتا ہے۔
ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جیسے اللہ پاک نے بھی بہت سی عبادات اور اطاعات کو سبب بنا دیا ہے، عرفات کے میدان میں سبب جمع ہیں، اور اس کی اطاعات کو حاجیوں کو بھی اسی وجہ سے فرض کر دیا ہے، یہ نماز بھی ہے، حج بھی ہے، اجتماع بھی، شریعت نے تکافل کا بھی کہا ہے، اور خرچ کرنے کا بھی کہا ہے کہ جہاں ہم نمازیں پڑھتے ہیں، ایک دوسرے کی کفالت کریں۔
ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے کہ ہم نے دنیا میں ہر نبی کو ہر قوم و امت کے لیے نبی بناکر بھیجا تاکہ لوگ ہدایت پائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ دنیا میں رب العالمین کے سوا کوئی معبود نہیں اور دنیا پوری ختم ہوجائے گی صرف اللہ رب العالمین کی ذات باقی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد گرامی ہے کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرنا اللہ کی اطاعت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے اجتناب کریں اور یہ عقیدہ رکھیں کہ اللہ کے سوا دنیا میں کوئی معبودِ برحق نہیں، ہمیں چاہیے کہ اصلاحی کاموں میں اللہ کی مخلوق کی معاونت کرنے میں مدد کرتے رہیں اور نماز قائم کریں، پانچوں نمازوں کی حفاظت کی جائے اور جو شخص رمضان المبارک کا مہینہ پالے اسے چاہیے کہ 30 روزے بڑے احتمام کے ساتھ رکھے اور جو شخص صاحب استطاعت ہو اسے چاہیے کہ بیت اللہ میں حج کرے جو اس پر فرض کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ گواہی دینا کہ اللہ رب العالمین کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، نماز کا قائم کرنا، زکوات کا ادا کرنا، رزوے رکھنا، بیت اللہ کا حج کرنا جو کہ سب اسلامی فرائض اور اسلام کے رکن ہیں اور قیامت کے دن پر ایمان لانا کہ ایک دن قیامت قائم ہوگی اور نظام قائم ہوگا، ہر قسم کی تقدیر اچھی ہو یا بری اس پر ایمان لانا ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی حضرت محمد ﷺ نے حج کے خطبے میں لوگوں کو ارشاد فرمایا کہ تم سب کا ایک ہی اللہ ہے، ایک ہی معبود ہے اور آج عرب ہوں، عجم ہوں یا دنیا کے کسی ملک سے بھی لوگ آئے ہوں آج ان میں کوئی فرق نہیں، سب ایک لباس میں، ایک مخصوص احرام میں اللہ کے حضور پیش ہوئے ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں، کوئی امیر یا غریب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد گرامی ہے کہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے کہ تم سب کا مختلف ہونا، مختلف ملکوں سے ہونا اور مختلف رنگوں کا ہونا لیکن اللہ کے حضور میں ساری مخلوقات ایک جیسی ہے، سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، تمیں چاہیے کہ اللہ کی رسی کو، اللہ کی شریعت کو اور اللہ کے دین کو مضبوطی سے پکڑ لو اور اس میں کسی قسم کا اختلاف نہ کرو، تم سب آپس میں بھائی بھائی ہو، کوئی دنیا کے کسی ملک سے بھی ہو، کسی بھی رنگ ہو، کسی بھی رتبے کا ہو سب آپس میں اللہ کی نظر میں ایک ہیں۔ ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے، بے شک مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، اپنے بھائیوں میں اصلاح کروا دیا کرو، اور اللہ کا تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم ہو۔