غزہ:غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں ابھی تک 24 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت اور خونریزی کا شکار ایسے بچے بھی ہو رہے ہیں جو ابھی تک دنیا میں بھی نہیں آئے۔ غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی فضائیہ اور فوج کی کارروائی کے چلتے اسقاط حمل کے معاملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں محدود طبی سامان اور صحت کے مراکز تک عدم رسائی کی وجہ سے حاملہ خواتین میں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے حاملہ خواتین میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انسانی ہمدردی کی ایجنسی کیئر کے لیے ہنگامی حالات میں تحفظ اور صنفی امور کے علاقائی مشیر نور بیدون نے امریکی نیوز سائٹ جیزبل کو بتایا کہ حاملہ خواتین میں مناسب خوراک اور غذائیت کی کمی کی وجہ سے جنین کی صحت متاثر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں اسقاط حمل بھی بڑھ رہے ہیں۔