لندن: امیر ترین ممالک کے جی سیون گروپ نے روس میں یوکرین کے کچھ حصوں کو شامل کرنے کے فیصلہ کے جھوٹے ریفرنڈم کی مذمت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس گروپ نے روس کے حمایت یافتہ حکام کی جانب سے ریفرنڈم کے انعقاد کے عمل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یوکرین پہلے ہی اس عمل کو بغیر کسی جواز کے ایک مذاق قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔ Referendum in Ukraine
مغربی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا ہے اور اس کا نتیجہ روس پہلے ہی طے کر چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے روس کی طرف سے یوکرین کی زمین کو غیر قانونی طور پر ضم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روس کا دعویٰ ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کر رہا ہے۔