اردو

urdu

ETV Bharat / international

Omicron Booster Dose فرانس نے بوسٹر ڈوز کے لیے اومیکرون موزوں ویکسین کی منظوری دی

فرانس نے 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم کے دوران بوسٹر ڈوز کے لیے کووڈ-19 اومیکرون ویرینٹ کے خلاف تین ایم آر این اے ویکسین کو منظوری دی ہے۔ Approval of MRNA vaccines

فرانس نے بوسٹر ڈوز کے لیے اومیکرون موزوں ویکسین کی منظوری دی
فرانس نے بوسٹر ڈوز کے لیے اومیکرون موزوں ویکسین کی منظوری دی

By

Published : Sep 21, 2022, 10:26 AM IST

پیرس: فرانس کی نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (ایچ اے ایس) نے 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم کے دوران بوسٹر ڈوز کے لیے کووڈ-19 اومیکرون ویرینٹ کے خلاف تین ایم آر این اے ٹیکوں کو منظوری دی ہے۔ ایچ اے ایس کے مطابق، تین منظور شدہ ویکسینز میں ماڈرن اور فائزر/بائیواین ٹیک کے اومیکرون ویرینٹ بی اے 1 کو نشانہ بنانے والے اور فائزر/بائیواین ٹیک کے بی اے 4 اور بی اے 5 اومیکرون سب ویرینٹ کے لئے موزوں ٹیکے شامل ہیں۔ France on Omicron Booster Dose

ایچ اے ایس نے ایک بیان میں کہا، "ایچ اے ایس بیماری کی شدید شکل پیدا ہونے کے خطرے سے دوچار لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ اور صحت کے پیشہ ور افراد کے لیے کووڈ-19 ویکسین کی ایک اضافی خوراک فراہم کرنے کی اپنی سفارش کی تصدیق کرتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Malaria Booster More Effective ملیریا ویکسین کی بوسٹر خوراک ڈبلیو ایچ او کے مقررہ پیمانے سے زیادہ موثر

ہیلتھ اتھارٹی کا کہناہے کہ بائیویلنٹ ایم آر این اے ویکسین نئی ویکسین نہیں ہیں بلکہ موسمی فلو کی ویکسین کی طرح انہیں موسم سرما میں پھیلنے والے وائرس کی نئی شکل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپڈیٹ کیا جاتاہے۔ فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 51816 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانسیسی آبادی کے کل 79.1 فیصد نے مکمل ویکسینیشن پلان حاصل کر لیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details