کولمبو: کولمبو کو سری لنکا کے معاشی بحران Sri Lanka Crisis کے پیش نظر اس سال ستمبر تک خوراک کی قلت Food Shortages in Colombo کا انتباہ دیتے ہوئے میئر روزی سینانائیکے نے کہا کہ کولمبو سٹی کونسل جلد ہی شہر کے اندر 600 ایکڑ اراضی میں ضروری غذائی فصلیں اگانے کا آغاز کرے گی۔ ’ڈیلی مرر‘ نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں سینانائیکے کے حوالے سے کہا کہ شہری ادارہ فصل اگانے کے لیے ایک زرعی منصوبہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے تحت شہر کے مکینوں کو اپنے گھر کے باغات میں ضروری غذائی فصلیں اگانے کی ترغیب دی جائے گی۔
انہوں نے کہا، ’’کولمبو کی 60 فیصد آبادی (جو کم آمدنی والے ہیں) خوراک کی کمی سے متاثر ہوں گی۔ میں کسی کو ڈرانے کا ارادہ نہیں رکھتی، لیکن میں صرف لوگوں کو آنے والے بحران کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتی ہوں اور انہیں اس سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہتی ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر سوپ کچن کھولنے اور کم آمدنی والے افراد کو 3000 روپے کے کیش واؤچر فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔