انقرہ:ترکیہ کے دو صوبوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، جب کہ پانچ افراد لا پتہ بتائے جارہے ہیں۔ وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ امدادی ٹیمیں تین مقامات پر لاپتہ افراد کی تلاش میں ہے۔ سویلو نے کہا کہ جنوب مشرقی صوبے سانلیورفا میں سیلاب سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ پڑوسی صوبے اڈیمان میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ زلزلہ متاثرہ اڈیاماں میں بدھ کے روز ہونے والی بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال میں متاثرین کے ٹینٹ اور کیمپ بہہ گئے اور متاثرین پھر سے ایک بار بے گھر ہوگئے ہیں۔ پڑوسی صوبے سنلیورفا کے گورنر نے مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ان کے علاقے میں سیلاب سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعد میں امدادی کارکنوں نے سانلیورفا میں ایک اپارٹمنٹ سے کئی لاشیں برآمد کیں۔ Sanliurfa ٹیلی ویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سڑکوں پر کاروں کو پانی میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔