کابل: صوبائی حکام نے پیر کو افغانستان میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو موسلادھاربارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ضلع شنواری میں 13 اور ملحقہ علاقوں میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ متعدد دیہی باشندے لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں کی اصل تعداد اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
Several Dies in Afghanistan Flood افغانستان میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی زد میں آنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
افغانستان میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک
یواین آئی
یہ بھی پڑھیں:Afghanistan Since Taliban Takeover افغانستان میں ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن