اردو

urdu

ETV Bharat / international

Shooting at Gay Nightclub کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک - کولوراڈو میں فائرنگ

امریکہ کے کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔Shooting at Gay Nightclub

five killed in shooting at gay nightclub in Colorado
کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

By

Published : Nov 20, 2022, 6:17 PM IST

واشنگٹن: امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات کولوراڈو اسپرنگس کے ہم جنس پرست کے نائٹ کلب میں ایک بندوق بردار نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد کو گولیاں لگیں اور کئی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔Shooting at Gay Nightclub

کلب Q کے نام سے مشہور ایک مقامی کلب- جہاں یہ واقعہ پیش آیا، خود کو ایک ہم جنس پرست نائٹ کلب بتاتا ہے۔ کلب کیو، نے فیس بک پر ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہماری کمیونٹی پر ہونے والے بیہودہ حملے سے یہ تباہی ہوئی، ہماری دعائیں تمام متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ ہم ان بہادر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے فوری رد عمل کرتے ہیں بندوق بردار کو زیر کیا اور اس نفرت انگیز حملے کو روک دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details