اردو

urdu

ETV Bharat / international

Cholera Vaccines ہیضہ سے لڑنے کیلئے اورل ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں ہیتی پہنچیں - ہیضہ کی ویکسین پر اسٹیفن ڈوجارک نے کیا کہا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ 'ہیضہ سے لڑنے کے لیے اورل ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں ہیتی پہنچ گئی ہیں۔' Cholera Vaccines in Haiti

ہیضہ سے لڑنے کے لیے اورل ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں ہیتی پہنچیں
ہیضہ سے لڑنے کے لیے اورل ویکسین کی بارہ لاکھ خوراکیں ہیتی پہنچیں

By

Published : Dec 14, 2022, 12:18 PM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہیتی میں ہیضے کی وباء سے لڑنے کے لیے اورل ویکسین کی تقریباً بارہ لاکھ خوراکیں پورٹ او پرنس پہنچ گئی ہیں۔ پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن (پی اے ایچ او) کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ویکسینیشن مہم اتوار کو شروع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ویکسین سب سے پہلے ہیتی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے غریب ترین علاقوں کے ساتھ ساتھ شمال میں میرابالائیس کے کمیون میں لوگوں کو دی جائے گی۔" stephane dujarric on Cholera Vaccines

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پورے ملک میں مشتبہ کیسوں کی تعداد میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "دو دن پہلے تک یہاں ہیضے کے 14,000 سے زیادہ مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے۔" انہوں نے کہا کہ پورٹ او پرنس اب بھی سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، لیکن بدقسمتی سے دیگر مقامات پر بھی تصدیق شدہ کیس بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے خلاف لڑائی میں ہیتی کی حکومت تعاون کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details