نئی دہلی: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایرانی کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ترانہ کے وقت خاموشی اختیار کر لیا تھا۔ جس پر مغربی میڈیا سمیت تمام مرکزی دھارے کی تمام میڈیا نے ایرانی کھلاڑیوں کے اس عمل کو ایران میں حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کی علامت قرار دیا تھا۔ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی) کے صدر پیمان جیبلی نے کہا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کا قومی ترانہ گانے سے انکار حکومت مخالف یا حجاب مخالف مظاہروں کی علامت نہیں تھا۔ FIFA World Cup 2022
صدر پیمان جیبلی، جو اپنے سرکاری دورے پر بھارت میں ہیں، اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام ایرانی شہریوں کو ایران میں یا ایران سے باہر ہونے والے مختلف واقعات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی کھلاڑیوں کا قومی ترانہ گانے سے انکار کرنا حجاب مخالف احتجاج کی حمایت کی علامت ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ قومی ترانہ پر خاموشی اختیار کرنے سے ایران کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ایران میں قومی ترانہ گانے کا کوئی اصول نہیں ہے، لوگ صرف قومی ترانے کے دوران کھڑے ہو کر احترام کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مغربی میڈیا پر الزام لگایا کہ وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں اور ایران مخالف کہانیاں کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترانے کے مسائل پر، مغربی اور مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کو ایران کے خلاف کہانیاں بنانے اور ایرانی عوام کے خلاف استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی ہے۔ حجاب مخالف مظاہرے کی حمایت کرنے والے بھارتیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جیبلی نے کہا کہ حجاب کے بارے میں ہر ایک کے خیالات اور رائے مختلف ہیں اور وہ ایسا کرنے کے لیے آزاد ہیں۔