بھارت نے کینیڈا جانے والے اپنے طلبا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ سے ہوشیار اور محتاط رہیں۔ بھارت نے سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بھارت مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے کینیڈا میں نفرت پر مبنی جرائم اور بھارت مخالف سرگرمیوں پر کینیڈین حکام سے بات کی ہے۔ کینیڈین حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان جرائم کی تحقیقات کریں اور مناسب کارروائی کریں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی تک کینیڈا میں ان جرائم کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔ Advisory to Indians in Canada
بھارت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حالیہ نفرت انگیز واقعات کے پیش نظر بھارتی شہریوں اور طلباء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کینیڈا میں سفر اور تعلیم کے دوران ہوشیار اور محتاط رہیں۔ حکومت نے بھارتی شہریوں اور طلباء سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ اوٹاوا، یا ٹورنٹو اور وینکوور میں بھارتی مشن میں رجسٹر ہوں۔ ایک تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے ہندوستانی ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے لیے کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔"
یہ بھی پڑھیں: