اسلام آباد:پاکستان سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ جس درخواست پر چند اعتراضات کے بعد عدالت نے عمران خان کو تین دن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے اور عمران خان کو جمعرات تک متعلقہ عدالت یعنی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ درخواست خان کے وکلاء فیصل چودھری اور بابر اعوان کے ذریعے دائر کی گئی۔Terrorism Case Against Imran Khan
اس سے قبل پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے خٰ خبریں گردیش کررہی تھیں جس کی وجہ سے اتوار کی رات گئے ان کی نجی رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے پولیس کی بھاری نفری اور پی ٹی آئی کارکنان تقریباً آمنے سامنے آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: