اردو

urdu

By

Published : Oct 18, 2022, 7:37 PM IST

ETV Bharat / international

Comparing Biden with Hitler امریکی کانگریس کی ہندو رکن تلسی گبارڈ نے بائیڈن کا موازنہ ہٹلر سے کیا

امریکی کانگریس کی ہندو رکن تلسی گبارڈ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بائیڈن اور ہٹلر دونوں آمریت کے بارے میں ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔ کیونکہ وہ (جو بائیڈن) اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ سب سے بہتر ہے اور ایسا ہی ہٹلر بھی سوچتا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ جرمنی کے لیے بہتر ہے۔ Comparing Biden with Hitler

Ex Democratic Party Leader Tulsi Gabbard
امریکی کانگریس کی ہندو رکن تلسی گبارڈ

نیویارک: ڈیموکریٹک پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی پہلی ہندو رکن تلسی گبارڈ نے صدر جو بائیڈن کا موازنہ نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے کیا۔ گبارڈ نے یہ ریمارکس 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں مہم کے دوران دیے۔Comparing Biden with Hitler

دی ڈیلی بیسٹ کے ذریعہ حاصل کردہ آڈیو کے مطابق حال ہی میں مانچسٹر کے ایک شہر میں میں خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بائیڈن اور ہٹلر دونوں آمریت کے بارے میں ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔ گبارڈ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ (جو بائیڈن) یقین رکھتے ہیں کہ وہ جو کر رہے ہیں وہ سب سے بہتر ہے، ایسا ہی ہٹلر بھی سوچتا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے وہ جرمنی کے لیے ہے۔

گبارڈ، جو کبھی ڈیموکریٹ نیشنل کمیٹی کی نائب صدر تھیں، نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اشرافیہ کے کنٹرول میں ہے اور یہ لوگ جنگ کی بات کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبارڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہی تھیں کیونکہ وہ 2020 میں پارٹی کی صدر بننے میں ناکام رہی تھیں۔

صدر بائیڈن کی سخت ناقد، گبارڈ نے کہا تھا کہ بائیڈن آگ پر پٹرول چھڑکنے کی طرح بات کرتے ہیں۔ اس سے ملک میں تقسیم کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا کہ آج ڈیموکریٹک پارٹی ہر معاملے پر نسل پرستانہ، سفید فام مخالف نسل پرستی کو ہوا دے کر اپنے سیاسی فائدے کے لیے ہمارے آئین میں دی گئی آزادی کو کمزور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden on Pakistan پاکستان سے متعلق جو بائیڈن کے متنازع بیان سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ماہرین

گبارڈ نے کانگریس میں شامل ہونے سے قبل 2004 اور 2005 کے درمیان ایئر فورس نیشنل گارڈ کے طور پر عراق جنگ میں خدمات انجام بھی دے چکی ہیں۔گبارڈ طویل عرصے سے بیرونی ممالک میں امریکی مداخلت پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے بائیڈن کی ناکام خارجہ پالیسی کو یوکرین پر روس کے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پیر کو ایک ریڈیو انٹرویو میں، گبارڈ نے مستقبل کے عزائم کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر کے لیے انتخاب لڑنے سے انکار بھی نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details