اردو

urdu

ETV Bharat / international

EU to tighten visa Regime for Russians یورپی یونین نے روسی شہریوں کے لیے ویزا نظام سخت کیا

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس کے ساتھ ویزا معاہدے کو معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور بعض رکن ممالک نے مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن فرانس اور جرمنی جیسے دیگر ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے۔ روس کی سرحد سے متصل مشرقی یورپی یونین کے کئی ممالک روس کے خلاف پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔EU to tighten visa Regime for Russians

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 1, 2022, 11:25 AM IST

برسلز: یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے روس کے ساتھ ویزا معاہدے کو معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے روسی شہریوں کے لئے یونین کے رکن ممالک میں داخلہ مشکل ہو گیا ہے۔EU to tighten visa Regime for Russians

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس کی سرحد سے متصل یورپی یونین کے پانچ ممالک فن لینڈ، ایسٹونیا، لاتویا، لتھوانیا اور پولینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ 'عوامی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے" عارضی پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یوکرین اور بعض رکن ممالک نے مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے لیکن فرانس اور جرمنی جیسے دیگر ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے۔ روس کی سرحد سے متصل مشرقی یورپی یونین کے کئی ممالک روس کے خلاف پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے دس لاکھ سے زائد روسی شہری یورپی یونین کا سفر کر چکے ہیں۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ "دور رس پابندیاں" روس شکار بناسکتی ہیں اور روسی شہریوں کی آنے والی نسلوں کو علیحدہ کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions on Russia: یورپی یونین نے روس پر پابندیوں میں جنوری 2023 تک توسیع کی

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details