اردو

urdu

Turkey Elections اردوان کے حریف صدارتی امیدوار کا روس پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

By

Published : May 13, 2023, 5:14 PM IST

ترکیہ میں عام انتخابات کا میدان کل سجے گا، امیدواروں کی جم کر انتخابی مہم جاری ہے، تاہم اس دوران رجب طیب اردوان کے حریف صدارتی امیدوار کمال قلیچدار اوغلو نے روس پر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے حریف صدارتی امیدوار نے روس پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں عام انتخابات کا میدان کل سجے گا، امیدواروں کی جم کے انتخابی مہم جاری ہے، تاہم اس دوران رجب طیب اردوان کے حریف صدارتی امیدوار کمال قلیچدار اوغلو نے روس پر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس صدارتی انتخابات میں رائے شماری غلط شائع کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

20 سال سے اقتدار میں رہنے والے طاقت ور صدر رجب طیب اردوان کو سنجیدگی سے چیلنج کرنے والے اپوزیشن لیڈر نے اپنے دعوؤں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم، جمعرات کو ایک ٹویٹر پوسٹ میں کمال نے کہا کہ ملک میں ایسی تصاویر، جعلی مواد اور ٹیپس جاری کی گئی ہیں جس کے پیچھے رسیوں کا ہاتھ ہے۔تاہم روس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات جھوٹے ہیں، جو جھوٹے لوگوں نے گھڑے ہیں۔ ترکیہ میں چھ کروڑ افراد حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، دنیا بھر کے 73 ممالک سے اوورسیز کے 18 لاکھ ووٹ بھی ترکیہ پہنچا دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل 14 مئی کو ہوں گے۔ اردوان نے برسا شہر میں نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، 'نوجوانوں کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے جو 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details