انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین بحران اور غزہ پٹی میں اسرائیل-فلسطینی تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ اطلاع ترک صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز دی۔ دفتر نے کہا کہ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ اور خطے میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
اردوغان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے اور ترکیہ اس سمت میں کوششیں جاری رکھے گا۔ دفتر نے بعد میں کہا کہ اردوغان نے یوگانڈا کے صدر یوویری میوسیوینی سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی ممالک کو غزہ میں جلد جنگ بندی کی اپیل کرنا چاہیے۔