اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایلون مسک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کل (27 نومبر) کو اسرائیل کا دورہ کیا۔ مسک نے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات کی۔ انہوں نے تنازعات، اس سے پیدا ہونے والے مظاہروں، مشرق وسطیٰ پر وسیع پیمانے پر بات کی لیکن آن لائن سام دشمنی پر بات نہیں کی۔ نتن یاہو نے کہا کہ امید ہے کہ مسک ایک بہتر مستقبل کی تعمیر میں شامل ہوں گے۔ مسک نے جواب دیا، "میں مدد کرنا پسند کروں گا۔" Elon Musk Israel Visit

Elon Musk visited Israel
Elon Musk visited Israel

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 11:32 AM IST

تل ابیب: حالیہ عرصہ میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والے امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ مسک پر یہودی دشمنی کے الزامات لگائے جارہے تھے۔ تاہم پیر کو اچانک مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایلون مسک نے حماس کی جانب سے کیے گئے اچانک حملے کے بعد اسرائیل کی کارروائی کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایلون مسک نے کہا، چیلنجوں میں سے ایک چیلنج اس پروپیگنڈے کو روکنا بھی ہے جو جو لوگوں کو قتل میں ملوث ہونے پر آمادہ کرتا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو ایک لائیو آن لائن چیٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ، حماس کو ختم کرنا ضروری ہے۔ مسک نے کہا کہ، اس کے سوا کوئی راستہ نہیں، میں بھی اس میں مدد کرنا چاہوں گا۔ اس سے قبل مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ، بستی "کفار عزہ" کا دورہ کیا۔ یہ بستی 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والی بستی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:فیس بک نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرنے والے اشتہارات کو منظوری دی
اسرائیل نے پیر کو کہا کہ، اس نے مسک کے ساتھ اصولی طور پر اسرائیلی وزارت مواصلات کی منظوری کے بعد غزہ کی پٹی میں مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے سٹار لنک کمیونیکیشن سروس استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ مسک کے دفتر نے ابھی تک اس دورے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details