اردو

urdu

ETV Bharat / international

Burkina Faso Terror Attack برکینا فاسو میں فوجی قافلے پر حملہ، گیارہ ہلاک

برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں نے ساحل علاقے کے ساؤم صوبے میں فوجی تحفظ میں جانے والے سپلائی قافلے پر حملہ کر دیا، جس میں 11 فوجی ہلاک، 20 فوجیوں سمیت 28 زخمی ہو گئے۔ Eleven Soldiers Killed in Burkina Faso

برکینا فاسو میں فوجی قافلے پر حملہ، گیارہ ہلاک
برکینا فاسو میں فوجی قافلے پر حملہ، گیارہ ہلاک

By

Published : Sep 28, 2022, 1:09 PM IST

اواگاڈوگو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں نے ساحل علاقے کے ساؤم صوبے میں فوجی تحفظ میں جانے والے سپلائی قافلے پر حملہ کر دیا، جس میں 11 فوجی ہلاک، 20 فوجیوں سمیت 28 زخمی اور تقریباً 50 شہری لاپتہ ہو گئے۔ حکومت نے کل ایک بیان جاری کیا کہ فوجی تحفظ کے تحت عسکریت پسندوں نے پیر کے روز زیبو شہر کی طرف جانے والے سپلائی قافلے پر ساحل کے صوبے ساوم میں گاسکنڈے کمیون کے نزدیک حملہ کیا تھا۔ Soldiers Killed in Burkina Faso Terror Attack

اس حملے میں جان و مال کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ بیان کے مطابق گیارہ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بیس فوجیوں سمیت اٹھائیس افراد زخمی اور پچاس کے قریب شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IED blast in Burkina Faso برکینا فاسو میں آئی ای ڈی دھماکہ، 35 شہری ہلاک

خیال ر ہے کہ یہ ملک کئی بار فوجی بغاوتوں کا شکار ہو چکا ہے۔ اس کی سرحد شمال میں مالی، مشرق میں نائجر، شمال مشرق میں بینن، جنوب میں ٹوگو اور گھانا اور جنوب مغرب میں کوٹ دی آئیور سے ملتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details