اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hamas Israel War دنیا بھر میں فلسطین اور اسرائیل کی حمایت و مخالفت میں مظاہرے

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت جنوبی افریقہ سے ارجنٹینا تک اسرائیل، فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین کے حمایتی اسرائیلی سفارت خانوں کے باہر اور سڑکوں پر ریلیوں کا اہتمام کررہے ہیں۔Demonstrations in US, Canada, Britain ,Africa

Demonstrations in support of Palestine and Israel
Demonstrations in support of Palestine and Israel

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 11:22 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 11:49 AM IST

حیدرآباد:گزشتہ 24 گھنٹوں سے دنیا بھر میں فلسطین اور اسرائیل کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن، گریز میں ایتھنز اور آسٹریلیا کے سڈنی سمیت دیگر شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ امریکہ میں اسرائیل اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر ریلی نکالتے نظر آئے۔ مظاہرین اسرائیلی یا فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے پائے گئے۔ سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے ٹائمز اسکوائر میں ریلی نکالی، فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے ’’مزاحمت جائز ہے‘‘، ’’صیہونی ریاست کو ختم کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔ نیویارک میں کئی اسرائیل نواز مظاہرین جمع ہوئے، انہوں نے اسرائیل کا ترانہ گایا، اسرائیلی پرچم تھامے ہوئے، "شرم کرو" اور "قاتل" کے نعرے لگائے۔ سان فرانسسکو میں، ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین کی یہودی مظاہرین سے ہلکی سی جھڑپ ہوگئی جس پر پولیس نے قابو پالیا۔ نیو جرسی میں پیر کو کئی عبادت گاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کی گاڑیاں کھڑی تھیں۔ نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلاٹکن نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ " حساس علاقوں میں گشت میں اضافہ کیا گیا ہے" اور "یہودی اور اسلامی عقائد دونوں کے عبادت گاہوں" پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے پیر کی رات کینسنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ریلی نکالی، "اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے" اور "آزاد فلسطین" کے نعرے لگاتے ہوئے آتش بازی کی۔ ایکس پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کو اسرائیل کے حامی اور فلسطینی حامی گروپوں کو ہائی اسٹریٹ کینسنگٹن ٹیوب اسٹیشن پر الگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو سفارت خانے سے زیادہ دور نہیں ہے۔ لندن پولیس نے مظاہروں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سڈنی میں اوپیرا ہاؤس کے سامنے ایک ریلی کے دوران مظاہرین فلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے نظر آئے۔ ایتھنز میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں سات سو ہلاکتیں، اسرائیل میں نو سو ہلاک

کینیڈا میں بھی حماس کی حمایت میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ حماس کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کا کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مذمت کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کیا کہ "میں اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔" انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں تشدد کی حمایت کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details