اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sri Lanka Lifts State of Emergency: معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا - Economic crisis in Sri Lanka

سری لنکا کے صدر کے سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کی نصف شب سے ہنگامی حالت کو ہٹا دیا گیا ہے۔ Sri Lanka Lifts State of Emergency یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

Crisis-hit Sri Lanka lifts state of emergency
معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے ہنگامی حالت اٹھا لی

By

Published : May 21, 2022, 6:06 PM IST

کولمبو:سری لنکا میں معاشی بحران کے دوران حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین پر لگام لگانے کے لیے مئی کے اوائل میں نافذ ایمرجنسی قوانین کے نفاذ کی مدت جمعہ کو ختم ہو گئی۔ Sri Lanka Lifts State of Emergency یہ اطلاع ہفتہ کو رپورٹوں میں دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر گوٹابایا راجا پکشے نے مئی کے اوائل میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کی تھی، جس سے سیکیورٹی فورسز کو وسیع اختیارات دیے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی قوانین کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 220 سے زیادہ افراد زخمی

Sri Lanka Crisis: وکرم سنگھے نے سری لنکا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا

آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران کے پیش نظر سری لنکا میں نہ صرف حکومت مخالف شدید مظاہرے دیکھنے میں آئے بلکہ کئی سیاست دانوں کے گھروں کو یا تو آگ لگا دی گئی یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔ جس کی وجہ سے حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ سری لنکا میں حکومت نواز اور حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 9 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details