جیوکوان: چین کے شینزاو-15 خلائی جہاز پر سوار تین خلاباز خلائی اسٹیشن پر چھ مہینے کا مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کے روز بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے۔ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق، شینزاو-15 کے خلابازوں فائی جونلونگ، ڈینگ کینگمنگ اور ژانگ لو کو لے کر شمالی چین کے داخلی منگولیائی خود مختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ مرکز پر صبح 6.33 بجے (مقامی وقت) اتر آیا۔ ایجنسی نے اعلان کیا کہ تمام خلا نوردوں کی صحت اچھی ہے اور شینزاو- 15 انسان بردار مشن کامیاب رہا۔ خلائی مرکز کے عملہ کے ذریعہ خلا نوردوں کو باہر لاکر خلائی گاڑی کے آگے کرسیوں پر بٹھایا گیا۔
اکتوبر 2005 میں شینزاو-6 خلائی مشن میں شامل رہنے والے مشن کمانڈر فائی نے کہا، "ہم نے تمام تفویض کردہ کام مکمل کر لیے ہیں اور سرزمین پر واپس آنے کے بعد اچھا محسوس کر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا، "میں نے ہمیشہ خوابوں اور استقامت کی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ چاہے میری عمر کتنی بھی ہوجائے، مجھے خوشی ہے کہ ملک کو میری ضرورت ہے۔" خلاباز ژانگ نے کہا کہ میں جب خلائی اسٹیشن پر تھا تو میں بہت پرجوش تھا، میں اکثر کھڑکی سے جھانکتا تھا، اور اپنے مادر وطن اور آبائی شہر کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ چین نے 29 نومبر 2022 کو انسان بردار خلائی جہاز Shenzhou-15 کو لانچ کیا تھا۔