بیجنگ: چینی وزیر خارجہ کن گینگ گوا میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے بھارت آئیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ اجلاس میں کن گینگ شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ 4 اور 5 مئی کو گوا میں منعقد ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ کن گینگ ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کن گینگ معیشت اور معاش سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے میانمار کا بھی دورہ کریں گے۔