اردو

urdu

ETV Bharat / international

China Russia Ties چین کا روس سے مضبوط تعلقات رکھنے کا عہد

چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا کہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔China Russia Ties

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 10, 2023, 10:46 PM IST

بیجنگ: چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز چین اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے دن کے اوائل میں ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر چین کے نئے وزیر خارجہ کن گینگ نے کہا کہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تیار ہوں۔China Russia Ties

چین کے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے والے 56 سالہ کن گینگ نے جولائی 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان امریکہ میں چینی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں 30 دسمبر 2022 کو نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں چین کا نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کنگ گین نے وانگ یی کی جگہ لی، جو 2013 سے چینی وزارت خارجہ کے سربراہ تھے۔ وہ 5 افریقی ممالک کے ایک ہفتہ طویل دورے سے اپنی نئی ذمے داریوں کا آغاز کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین تنازع کے بعد روسی اور چینی صدور کی سمرقند میں پہلی ملاقات

China On Russia چین روس کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کن گینگ 9 سے 16 جنوری تک ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن اور مصر کا دورہ کریں گے۔ وہ مصر میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ وانگ نے مزید کہا کہ نئے چینی وزیر خارجہ کے افریقی ممالک کے دورے سے اپنی نئی ذمہ داریاں شروع کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین افریقہ کے ساتھ روایتی دوستی اور تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details