بیجنگ: چین سمیت دنیا کے کئی ممالک کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں۔ ایسے میں چین نے اتوار کو تین سال بعد اپنی سرحدیں بین الاقوامی مسافروں کے لیے کھول دیا ہے۔ جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز میں اربوں مقامی مسافر بیرون ملک سفر کریں گے۔ جس کے باعث مختلف ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ Covid Cases in China
آن لائن ٹریول ایجنسی LY.com کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے آرڈر کی تعداد میں 628 فیصد اضافہ ہوا، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ کا خصوصی انتظامی علاقہ اتوار کو اندرون ملک ٹکٹوں کے لیے سرفہرست مقام بن گیا، ہانگ کانگ سے چینی سرزمین کے لیے فلائٹ آرڈرز میں گزشتہ روز سے 62 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی پروازیں دوسرے داخلی مقامات پر بھیجے بغیر براہ راست بیجنگ میں اتر سکتی ہیں۔ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اگلے 40 دنوں میں دو ارب سے زائد مسافروں کے سفر کی توقع ہے۔