اقوام متحدہ: چین کو ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کے نئے اسٹریٹجک تصور پر گہری تشویش ہے اور اس نے اس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر نظر ثانی کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جون نے یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔ مسٹر جون نے منگل کو کہا، "چین ناٹو کے اسٹریٹجک ایڈجسٹمنٹ پر پوری توجہ دیتا ہے اور نام نہاد اسٹریٹجک تصور کے پالیسی مضمرات کے بارے میں گہرائی سے فکر مند ہے۔" China Disturbed by NATO Strategic Vision
چین نے ناٹو پر زور دیا ہے کہ وہ نئی سرد جنگ نہ شروع کرے اور یوکرین کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال نہ کرے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہم ناٹو پر زور دیتے ہیں کہ وہ سبق سیکھے اور یوکرین کے اس بحران کو دنیا بھر میں ایک نئی سرد جنگ کو بھڑکانے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔
China Disturbed by NATO Strategic Vision: چین ناٹو کے اسٹریٹجک تصور سے پریشان
اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جون نے یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کے نئے اسٹریٹجک تصور پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ China Disturbed by NATO Strategic Vision
China Disturbed by NATO Strategic Vision
واضح رہے کہ اس دوران چین نے یوکرین میں جاری تنازع کے پرامن حل کی بات کی اور کیف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کی حمایت بھی کی۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: