بیجنگ: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب کے عارضی چارج ڈی افیئر تائی بنگ نے 28 فروری کو شام میں سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کی اور متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر شام کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو اٹھا لیں، تاکہ مصنوعی طور پر انسانی آفات و بحران کو پیدا کرنا اور ان کو بڑھانا بند کیا جاسکے۔
تائی بنگ نے کہا کہ برسوں کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں نے شام کی معیشت اور زندگیوں کے بحران کو سنگین طور پر بڑھا دیا ہے اور شام کی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ زلزلوں، شدید سردیوں، اور ہیضے کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے تناظر میں، یکطرفہ پابندیوں کے انسانی نتائج اور بھی زیادہ سنگین ہوگئے ہیں۔ اس ماہ، کچھ ممالک نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کرتے ہوئے، دونوں طرف سے مسئلے کی سنگینی کو ثابت کیا۔