اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ میں آج سے چار روزہ جنگ بندی کا آغاز

ایک معاہدے کے تحت غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی جمعہ کی صبح شروع ہوئی۔ اس معاہدے میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے درجنوں یرغمالیوں اور اسرائیل کی طرف سے قید فلسطینیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی غزہ میں امداد کے سیکڑوں ٹرک پہنچائے جائیں گے۔ Israel Hamas War

Ceasefire in Gaza from today
Ceasefire in Gaza from today

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 7:19 AM IST

Updated : Nov 24, 2023, 11:11 AM IST

دیر البلاح، غزہ کی پٹی: ایک معاہدے کے تحت غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں چار روزہ جنگ بندی آج صبح شروع ہو گئی ہے۔ اس معاہدہ میں قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ اس معاہدے میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے درجنوں یرغمالیوں اور اسرائیل کی طرف سے قید فلسطینیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ قطر کے مطابق ایک دن کی تاخیر کے بعد ہی صحیح تاہم اس معاہدے سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے درجنوں یرغمالیوں اور اسرائیل کی طرف سے قید فلسطینیوں کی آج سے رہائی ہوگی۔ سفارتی پیش رفت نے غزہ کے 2.3 ملین فلسطینیوں کو کچھ حد تک راحت ضرور پہنچائی ہے۔ گزشتہ سات ہفتوں سے غزہ کے باشندے اسرائیلی بمباری کا سامنا کر رہے ہیں، اور اسرائیل میں کچھ خاندان حماس کے زریعہ یرغمال بنائے گئے اپنے پیاروں کی رہائی کا انتظار کررہے ہیں۔

Palestinians present an entertainment performance for displaced children sheltering at a UN school
Palestinians present an entertainment performance for displaced children sheltering at a UN school
Palestinians present an entertainment performance for displaced children sheltering at a UN school

جنگ بندی اصل میں جمعرات کی صبح سے شروع ہونے والی تھی، لیکن ٹھیک ایک رات پہلے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر، زاچی ہانیگبی نے بغیر کوئی وجہ بتائے جنگ بندی میں ایک دن کی تاخیر کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ دونوں فریقوں نے رہا کیے جانے والوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے اور حماس کے زیر حراست 13 خواتین اور بچوں کے پہلے گروپ کو جمعہ کی سہ پہر رہا کر دیا جائے گا۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اسرائیل کتنے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا لیکن حکام نے کہا ہے کہ ہر یرغمالی کے بدلے تین فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ الانصاری نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے رفح بارڈر پر جمع امداد غزہ میں "جلد سے جلد داخل ہونا شروع ہو جائے گی۔" انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ اس تشدد کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

Trucks carying humanitarian aid line up in Rafah, Egypt

یہ بھی پڑھیں:الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا

غزہ میں آج سے 4 دن کےلیے جنگ میں وقفہ ہو گا۔ اسرائیل 4 روز کےلیے زمینی حملے یا بمباری نہیں کرے گا اور ساتھ ہی غزہ میں امداد کے سیکڑوں ٹرک آج سے پہنچائےجائیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ غزہ میں 47 دن بعد کسی بم دھماکہ یا فائرنگ کی آوزاز سنائی نہیں دے گی۔ اسرائیل نے دس اضافی قیدیوں کی رہائی پر جنگ بندی ایک دن بڑھانےکی پیشکش بھی کی ہے۔

Trucks carying humanitarian aid line up in Rafah, Egypt
Trucks carying humanitarian aid line up in Rafah, Egypt
Trucks carying humanitarian aid line up in Rafah, Egypt
Israeli Force in Gaza
Last Updated : Nov 24, 2023, 11:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details