اردو

urdu

ETV Bharat / international

India Canada Tension کینیڈا کے وزیر دفاع نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو 'اہم' قرار دیا

کینیڈا اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں بہتری آنے کی امید ہے۔کینیڈا کے وزیر دفاع نے بل بلیئر نے کہا ہے کہ نجار قتل کیس کی جانچ تک ان کا ملک ہند-بحرالکاہل حکمت عملی کی طرح بھارت کے ساتھ شراکت داری کو جاری رکھے گا۔ killing of Khalistani extremist Hardeep Singh Nijjar

Canada's defence minister Bill Blair describes relationship with India 'important'
Canada's defence minister Bill Blair describes relationship with India 'important'

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 2:30 PM IST

ٹورنٹو:بھارت کے ساتھ تعلقات کو "اہم" قرار دیتے ہوئےکینیڈا کے وزیر دفاع بل بلیئرنے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک ہند-بحرالکاہل حکمت عملیکی طرح شراکت داری کو جاری رکھے گا ۔حالانکہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں 45 سالہ خالصتانی انتہا پسند ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتیہ ایجنٹوں کے "ممکنہ" ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ان دھماکہ خیز الزامات کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ بھارت نے نجار کو 2020 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

بھارت نے سختی سے ان الزامات کو "مضحکہ خیز" اور "متحرک" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اور اس معاملے پر کینیڈا کی طرف سے ایک بھارتیہ سفارتکار کو ملک بدر کرنے کے بعد نئی دہلی میں کینیڈا کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک بدر کر دیا تھا۔ اب گلوبل نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ کینیڈا بھارت کے ساتھ گہرے تجارتی، دفاعی اور امیگریشن تعلقات کا خواہاں ہے۔اتوار کو دی ویسٹ بلاک پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں، کینیڈا کے وزیر دفاع بلیئر نے تجویز پیش کی کہ جب تک کہ الزامات کی تحقیقات جاری ہیںکینیڈا بھارت کے ساتھ شراکت داری کو جاری رکھے گا۔انھوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔ گلوبل نیوز کے ذریعہ بلیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ، کینیڈا یہ سمجھتا ہے کہ یہ بھارت کے ساتھ اس کے تعلقات کے حوالے سے ایک چیلنجنگ مسئلہ ہوسکتا ہے، اوریہی ثابت ہوا ہے۔

بل بلیئر نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قانون کا دفاع کریں، اپنے شہریوں کا دفاع کریں، اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم مکمل تحقیقات کریں اور سچ تک پہنچیں۔ بلیئر نے کہا کہ اگر الزامات صحیح ثابت ہوتے ہیں تو کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کے قتل میں ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کے حوالے سے کینیڈا کو بہت اہم تشویش لاحق ہو گی۔بلیئر نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل کی حکمت عملی اب بھی کینیڈا کے لیے اہم ہے اور اس کی وجہ سے خطے میں فوج کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے اور مزید گشتی صلاحیتوں کے لیے وعدے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نجر قتل معاملے میں کینیڈا نے بھارت کو الزامات کے 'ٹھوس ثبوت' پیش کیے: ٹروڈو

جمعرات کو، بھارت نے کینیڈا سے کہا کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والے انتہا پسندوں اور بھارت مخالف عناصر پر سخت طیور اپنائے اور کینیڈینوں کے لیے ویزا خدمات معطل کر دیں، کیونکہ نجار کے قتل پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ان کے تعلقات کو اب تک کی کم ترین سطح پر دھکیل دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details