ٹورنٹو: کینیڈا کے حکام نے برامپٹن شہر میں حال ہی میں افتتاح کیے گئے شری بھگوت گیتا پارک میں توڑ پھوڑ کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر خالی جگہ کو مرمت کے غرض سے چھوڑ دیا گیا تھا۔ کینیڈا حکام کا یہ ردعمل بھارت کی جانب سے واقعے کی مذمت اور شہری انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔ اس پارک کو پہلے ٹرائیرز پارک کے نام سے جانا جاتا تھا اور بعد میں اس کا نام شری بھگوت گیتا پارک رکھا گیا، جس کا افتتاح 28 ستمبر کو کیا گیا تھا۔ Bhagvad Gita Park in Canada
کینیڈا میں بھارت کے ہائی کمشنر نے اتوار کو ٹویٹ کیا، "ہم برامپٹن کے شری بھگوت گیتا پارک میں نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم کینیڈا کے حکام اور پولیس پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے اتوار کی رات ٹویٹر پر اس معاملے کی وضاحت کی۔
برامپٹن کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ایک شہر ہے۔ براؤن نے ٹویٹ کیا، "حال ہی میں افتتاح ہونے والے بھگوت گیتا پارک کی تخریب کاری سے متعلق کل کی رپورٹ کے بعد، ہم نے معاملے کی تحقیقات کے لیے فوری کارروائی کی۔ ہمیں معلوم ہوا کہ بلڈر نے مذکورہ جگہ کو چھوڑ دیا تھا تاکہ وہاں شری بھگوت گیتا پارک کا مستقل نشان لگایا جاسکے۔