اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری Bilawal Bhutto نے بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے بلاول سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ بلاول پہلی بار 2018 میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب وہ وفاقی کابینہ کے رکن کے طور پر کام کریں گے۔ Bilawal Bhutto Joins Pak Cabinet
Bilawal Bhutto Joins Pak Cabinet: بلاول بھٹو پاکستان کی کابینہ میں شامل، وزیر خارجہ بننے کا امکان - Bilawal Bhutto latest news
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو نے بدھ کے روز مرکزی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ صدر پاکستان عارف علوی نے بلال بھٹو کو وزارتی عہدے کا حلف دلایا۔ Bilawal Bhutto Joins Pak Cabinet ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بلاول کس وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ حالانکہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔
بلاول کی حلف برداری دیکھنے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی ایوان صدر میں موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق، وفاقی وزراء بشمول رانا ثناء اللہ، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمان، اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس وقت 33 سالہ بلاول بھٹو زرداری مقتول سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیٹے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے نانا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سیاست دان ذوالفقار علی بھٹو بھی پہلے پاکستانی وزیر خارجہ اور پھر وزیر اعظم رہے تھے۔ ان کی حکومت کا تختہ 1977ء میں فوجی آمر ضیاالحق نے الٹا تھا اور پھر 1979ء میں انہیں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اور بلاول کی والدہ بے نظیر بھٹو بھی دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم رہی تھیں۔ انہیں 2007ء میں راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے کے تقریبا اختتام پر قتل کر دیا گیا تھا۔