ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منگل کو کووڈ-19 ویکسین کی چوتھی خوراک ترجیحی گروپوں کے لیے شروع کردی گئی ہے۔ ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں مہم کا آغاز کرنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے ڈائریکٹر جنرل احمد الکبیر نے کہا کہ ترجیحی گروپوں اور حاملہ خواتین کو سب سے پہلے کووڈ-19 ویکسین کی چوتھی خوراک وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے دی جائے گی۔COVID Vaccine in Bangladesh
COVID Vaccine in Bangladesh بنگلہ دیش میں کووِڈ ویکسین کی چوتھی خوراک شروع - بنگلہ دیش میں کورونا
بنگلہ دیش میں کووِڈ ویکسین کی چوتھی خوراک ترجیحی گروپوں کے لیے شروع کر دی گئی ہے۔ دسمبر 2022 تک بنگلہ دیش میں تقریباً 33.9 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ COVID Vaccine in Bangladesh
بنگلہ دیش میں کووِڈ ویکسین کی چوتھی خوراک شروع
ڈی جی ایچ ایس نے بتایا کہ اس مہم کے تحت صرف 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی ٹیکہ لگایا جائے گا جو تیسری خوراک لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا 2020 میں شروع ہوئی۔ جس کے بعد ملک میں اب تک کل 20,36,938 معاملے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں سے 19,86,857 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 29,438 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ ڈی جی ایچ ایس کے مطابق دسمبر 2022 تک بنگلہ دیش میں تقریباً 33.9 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ (یو این آئی)