آسٹریلیائی پارلیمنٹ نے منگل کو بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کی منظوری دے دی۔ اب دونوں ممالک باہمی رضامندی سے فیصلہ کریں گے کہ یہ معاہدہ کس تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا، بڑی خبر، بھارت کے ساتھ ہمارا آزادانہ تجارتی معاہدہ پارلیمنٹ سے پاس ہو گیا ہے۔Australia India FTA
آسٹریلیا بھارت اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (AI-ECTA) کے نافذ ہونے سے پہلے اسے آسٹریلیا کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار تھی۔ بھارت میں مرکزی کابینہ ایسے معاہدوں کی منظوری دیتی ہے۔ وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے ایک ٹویٹ میں کہا، 'خوشی ہے کہ بھارت آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کو آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، 'ہماری گہری دوستی کو دیکھتے ہوئے، یہ ہمارے لیے اپنے تجارتی تعلقات کو اس کی مکمل صلاحیت تک لے جانے اور بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کا مرحلہ طے کرتا ہے۔