سڈنی: آسٹریلیا کی 'بدترین خاتون سیریل کلر' کہلانے والی خاتون کو بیس سال جیل میں گزارنے کے بعد پیر کے روز ریاست نیو ساؤتھ ویلز نے عدالتی جائزے کے بعد معاف کر دیا گیا، کیونکہ نئے شواہد میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے اپنے چار بچوں کو قتل نہیں کیا بلکہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔ کیتھلین میگن فولبگ کو 2003 میں اپنے چار بچوں کے قتل کے جرم میں تیس سال قید سزا سنائی گئی تھی۔ اس وقت بھی 55 سالہ فولبگ نے اپنی بے گناہی پر مصر رہی تھیں اور کہا کہ بچوں کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہے۔
2019 میں کی گئی ابتدائی تفتیش کے ثبوت نے فولبگ کے جرم کو تقویت دی۔ تاہم سابق چیف جسٹس تھامس باتھرسٹ کی دوسری انکوائری نے 2022 میں ان کی سزاؤں پر اس وقت نظرثانی کی گئی جب نئے شواہد پیش کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ دو بچوں کی موت جینیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی تھی۔ اس کا پہلا بچہ، کالیب، 1989 میں پیدا ہوا تھا اور 19 دن بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔ اس کا دوسرا بچہ، پیٹرک، 8 ماہ کا تھا جب وہ 1991 میں مرگیا۔ دو سال بعد سارہ 10 ماہ کی عمر میں مر گئی۔ 1999 میں فولبگ کا چوتھا بچہ لورا، 19 ماہ کی عمر میں مرگیا۔