اسکاٹ موریسن کے حکمران اتحاد کے پاس اس وقت ایوان نمائندگان میں 76 نشستیں ہیں اور اسے اقتدار میں رہنے کے لیے کم از کم اتنی تعداد کی ضرورت ہے تاہم رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار اقتدار میں تبدیلی کا امکان ہے۔ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے لیڈر انتھونی البانیس کے اقتدار سنبھالنے کی توقع ہے۔
مسٹر موریسن نے دارالحکومت کینبرا میں گورنر جنرل کے ساتھ بات چیت کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ مسٹر موریسن لبرل جان ہاورڈ کے بعد مکمل مدت تک کام کرنے والے پہلے آسٹریلیائی وزیر اعظم ہیں، جنہوں نے 2007 میں لیبر پارٹی کے کیون رڈ سے ہارنے سے پہلےچار انتخابات جیتے تھے۔
Australian Election 2022: آسٹریلیا میں 21 مئی کو ہوں گے وفاقی انتخابات
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے وفاقی انتخابات 21 مئی کو کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی نے اتوار کو یہ رپورٹ دی۔
آسٹریلیا میں 21 مئی کو ہوں گے وفاقی انتخابات