کینبرا: آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اتوار کو کہا کہ ان کا ملک روسی حکام کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان کا یہ بیان یوکرین کے کئی علاقوں میں ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد سامنے آیا ہے۔ وونگ نے ایک بیان میں کہا: "آسٹریلوی حکومت روس پر مزید سخت سزائیں عائد کرے گی۔ 28 روسی علیحدگی پسندوں، وزراء اور اعلیٰ حکام پر اضافی مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ Australia announces new sanctions against Russia
انہوں نے زور دے کر کہا کہ آسٹریلیا ڈونیٹسک اور لوہانسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر، ایل پی آر) کے ساتھ ساتھ کھیرسن اور زاپوریزیا کے علاقوں میں ہونے والے ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ وونگ نے کہا کہ "جو علاقے اس وقت روس کے زیر قبضہ ہیں وہ یوکرین کے خودمختار علاقے ہیں۔" آسٹریلیا کی وزیر خارجہ کے مطابق نئی پابندیاں روسی صدر پوتن اور ان کے احکامات پر آسٹریلیا کے سخت اعتراضات کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
روس نے 24 فروری کو یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن شروع کیاتھا۔ روس کے حملے کے جواب میں مغربی ممالک نے ماسکو کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیوں کی مہم شروع کی تھی اور وہ یوکرین کو ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں۔