اردو

urdu

ETV Bharat / international

Aung San Suu Kyi Sentenced To Jail For Corruption: آنگ سان سوکی کو بدعنوانی کے معاملے میں پانچ سال جیل کی سزا

ذرائع کے مطابق آنگ سان سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔Myanmar Court Sentences Aung San Suu Kyi to 5 Years in jail for Corruption

آنگ سان سو کی
آنگ سان سو کی

By

Published : Apr 27, 2022, 12:29 PM IST

میانمار کی ایک عدالت نے بدھ کو جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوکی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ نیوز ویب سائٹ دی اراوڈی نے بتایا کہ محترمہ سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔Myanmar Court Sentences Aung San Suu Kyi to 5 Years in jail for Corruption

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 76 سالہ نوبل انعام یافتہ سوکی کے خلاف بدعنوانی کے 11 الزامات میں سے پہلا تھا۔ ان کے خلاف درج ہر مقدمے میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہے۔

مزید پڑھیں:میانمار: آنگ سان سوچی کے خلاف غداری کے مقدمے میں ٹرائل کا آغاز

محترمہ سوکی کو فروری 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details