اردو

urdu

ETV Bharat / international

US Speaker Nancy Pelosi حملہ آور امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا

نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ کرنے والے شخص پر وفاقی استغاثہ نے اسپیکر نینسی پیلوسی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا بیالیس سالہ ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔US Speaker Nancy Pelosi

attacker wants to kidnap US Speaker Nancy Pelosi
امریکی اسپیکر نینسی پلوسی

By

Published : Nov 2, 2022, 10:12 PM IST

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر گزشتہ ہفتے حملہ آور کی جانب سے دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے بیاسی سالہ شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترکی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

خبر کے مطابق، استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا بیالیس سالہ ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا اور تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Nancy Pelosi Husband میرا دل ٹوٹ گیا جب میرے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا، نینسی پیلوسی

حملے کے بعد سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے ان کے شوہر پال پر حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details