اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran Protests ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد 448 ہوگئی - ایران میں مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 448 ہوگئی

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائیوں میں اب تک 448 افرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے 12کردآبادی والے علاقوں میں مارے گئے ہیں جہاں مہساامینی کی موت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔Iran protests crackdown

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 30, 2022, 5:53 PM IST

تہران: ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائیوں میں اب تک 448 افرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں سیکیورٹی فورسز نے ستمبر میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے ردعمل میں شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 448 افراد کو ہلاک کر دیا ہے، ان میں سے نصف سے زیادہ ہلاکتیں ملک کے نسلی اقلیتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔Protest In Iran

ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ (آئی ایچ آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے 448 افراد میں سے 60 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، ان میں 9 لڑکیاں اور 29 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف گذشتہ ہفتے کے دوران میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے 12کردآبادی والے علاقوں میں مارے گئے ہیں جہاں مہساامینی کی موت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی جرنل نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ مظاہروں کے دوران میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایران کے کسی اعلیٰ عہدہ داران ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Supreme Leader niece arrested حکومت کی تنقید کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر کی بھانجی گرفتار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details