اواگاڈوگو: شمالی برکینا فاسو کے ساحلی علاقے میں ہفتہ کے روز ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے دی ہے۔ ساحل علاقے کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل روڈولف سورگھو نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح جنگجو گروپوں نے سنیچر کی سہ پہر سینو صوبے کے بنی کمیون پر پرتشدد حملہ کیا۔ جس میں 22 شہری اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک میں 2015 سے اب تک متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک علاقائی گورنر اور فوج نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملوں کے دو الگ الگ واقعات میں فوجیوں اور شہریوں سمیت کم از کم 28 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
Burkania Faso Attack برکینا فاسو کے ساحلی علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں 25 افراد ہلاک
برکینا فاسو کےساحلی علاقے کے گورنر لیفٹیننٹ کرنل روڈولف سورگھو نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح جنگجو گروپوں نے سنیچر کی سہ پہر سینو صوبے کے بنی کمیون پر پرتشدد حملہ کیا۔ جس میں 22 شہری اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کی موت ہوگئی۔ مغربی افریقی ملک میں 2015 سے اب تک متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ At Least 25 Killed In Burkina Faso Attack In Sahel Region
برکینا فاسو کے ساحلی علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں 25 افراد ہلاک
TAGGED:
برکینا فاسو کےساحلی پر حملہ