اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bus Collides at Accident Site in Turkey: ترکیہ میں حادثے پر حادثہ، تقریبا پندرہ افراد ہلاک - ترکیہ میں حادثے پر حادثہ

جنوبی ترکیہ میں ایک ہائی وے پر جائے حادثہ پر مسافر بس کے ٹکرانے سے تقریبا پندرہ افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین فائر فائٹرز، دو پیرا میڈیکس اور دو صحافی شامل ہیں۔ Bus Collides at Accident Site in Turkey

At least 15 people killed in a bus collides at accident site in Turkey
ترکیہ میں جائے حادثہ پر مسافر بس کے تصادم سے تقریبا پندرہ افراد ہلاک

By

Published : Aug 20, 2022, 10:48 PM IST

جنوبی ترکیہ میں ایک مسافر بس پہلے سے سڑک حادثے میں بچاو کا کام کرنے والی ہنگامی ٹیموں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا کہ تین فائر فائٹرز، دو پیرا میڈیکس اور دو صحافی اس درد ناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر آٹھ اموات مسافر بس میں ہوئیں۔Bus Collides at Accident Site in Turkey

گازیانٹیپ کے گورنر داوت گل نے گازیانٹپ کے مشرق میں سڑک پر جائے حادثہ سے کے بارے میں بتایا کہ آج صبح تقریباً 10:45 پر یہاں ایک مسافر بس کا حادثہ پیش آیا، جب فائر بریگیڈ، طبی ٹیمیں اور دیگر ساتھی حادثے میں بچاو کا کام کر رہے تھے کی اسی وقت ایک اور بس ٹکرا گئی۔

ترک خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اس کے دو صحافی ابتدائی حادثے کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق ترکیہ کا روڈ سیفٹی کا ریکارڈ کافی زیادہ خراب ہے۔ حکومت کے مطابق گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 5,362 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details