پیرس: فرانسیسی شہر لیون کے قریب والکس این ویلن میں ایک رہائشی آٹھ منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے پانچ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر داخلہ جیرالڈ کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں تین سے 15 سال کی عمر کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ France apartment fire
ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ میں مزید چار افراد شدید طور سے زخمی بھی ہوئے۔ جمعہ کی صبح تین بجے کے بعد آگ لگنے کے بعد تقریبا 170 فائر فائٹرز کو متحرک کیا گیا اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ جیرالڈ نے مزید کہا کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔