بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونبن نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے چین، روس اور ایران جیسے ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑا پروپیگنڈہ نیٹ ورک بنایا ہے۔ امریکہ نے ان جعلی اکاؤنٹس پر جعلی معلومات پھیلا کر سیاسی پروپیگنڈا اور افواہوں کی مہم چلائی۔Propagandist Country
امریکی اسٹینفورڈ یونیورسٹی انٹرنیٹ آبزرویٹری نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے چین سمیت مخصوص ممالک اور خطوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائیں جس سے بین الاقوامی رائے عامہ متاثر ہوئی۔