نیویارک: بھارت میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی پریتک سنہا اور محمد زبیر کے علاوہ بھارتی مصنف ہرش میندر اس سال کا نوبل امن انعام جیتنے کے لیے پسندیدہ افراد میں شامل ہیں۔ یہ نامزدگی ناروے کی پارلیمنٹ اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (PRIO) کرتے ہیں۔ نوبل امن انعام کا اعلان 7 اکتوبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں کیا جائے گا۔Nobel Peace Prize 2022
نوبل امن انعام اعلان کرنے سے پہلے اس بارے میں پیشین گوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کون اور کون سی تنظیمیں سب سے زیادہ اس باوقار عالمی اعزاز کو جیتنے کے لیے پسندیدہ ہیں۔ ٹائم میگزین نے ایک رپورٹ میں، جیتنے کے لیے کچھ پسندیدہ افراد کی فہرست مرتب کی، جو نامزدگیوں کی بنیاد پر ناروے کے قانون سازوں، بک میکرز کی پیشین گوئیوں، اور پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوسلو کے انتخاب کے ذریعے عام کی گئیں ہیں۔ 2022 کے امن کے نوبل انعام کی ریس میں 343 امیدوار ہیں جن میں سے 251 افراد ہیں اور 92 ادارے ہیں۔