اردو

urdu

By

Published : Nov 28, 2022, 1:15 PM IST

ETV Bharat / international

Attack on Hotel in Somalia صومالیہ کے وزیر شدت پسندوں کے حملے میں بال بال بچے

صومالی نیشنل پولیس کے ترجمان صادق دودیش نے ایک بیان میں کہا کہ "الشباب کے شدت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع بوندیر میں ایک تجارتی ہوٹل پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ماحولیات کے وزیر بال بال بچے۔ Attack on Hotel in Mogadishu

صومالیہ کے وزیر شدت پسندانہ حملے میں بال بال بچے
صومالیہ کے وزیر شدت پسندانہ حملے میں بال بال بچے

موغادیشو:صومالیہ کے ماحولیات کے وزیر ایک دھماکہ میں بال بال بچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ حملے میں محل کے قریب واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سمیت اعلیٰ حکام قیام پذیر تھے۔ صومالی وزیر مملکت برائے ماحولیات اور موسمیاتی ایڈم ہرسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میں ایک دہشت گردانہ بم حملے میں بچ گیا جس میں میری رہائش گاہ ولا روئز ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا۔" صومالی نیشنل پولیس کے ترجمان صادق دودیش نے ایک بیان میں کہا کہ "الشباب کے شدت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع بوندیر میں ایک تجارتی ہوٹل پر حملہ کیا ہے، سیکورٹی فورسز انہیں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔" Al Shabaab militants attack hotel in Mogadishu

عینی شاہدین نے کہا کہ بدھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق پرتشدد دھماکوں سے ہوٹل لرز اٹھا۔ شدید گولہ باری ہوئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور وہاں لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔‘‘ تحریک الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ القاعدہ سے منسلک ایک دہشت گرد گروہ ہے جو 15 سال سے صومالی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details