سیول: فضائیہ کا ایک ایف 4 ای لڑاکا طیارہ جمعہ کو جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہو گیا، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ فضائیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف ۔4 ای لڑاکا طیارہ بحیرہ اصفر کے اوپر سیکیورٹی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم طیارے میں سوار فضائیہ کے دونوں پائلٹ بچ گئے۔ South Korean F-4E fighter Jet Crashes
یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ رات 12.20 بجے پیش آیا۔ ایجنسی نے مسلح خدمات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جیٹ طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ سیول سے 35 کلومیٹر جنوب میں واقع سوون میں اپنے اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ فی الحال شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر فورس نے واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔