شمالی فلپائن کے ابرا صوبے میں بدھ کو زلزلے Philippines Earthquake کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ اطلاع فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے دی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 08:43 بجے آئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 7.3 ناپی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں تجزیے کے بعد اس کی شدت سات بتائی گئی، انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز لوزون کے مرکزی جزیرے پر لگانگیلانگ شہر سے تقریباً دو کلومیٹر شمال مشرق میں25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے میٹرو منیلا سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق شمالی فلپائن میں زلزلے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ ابرہ میں ایک مکان پر سیمنٹ کی سلیب گرنے کے بعد کم از کم چار افراد ہلاک اور کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے شہر کی کچھ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ابرا کے لگانگیلونگ شہر کے ایک سیکیورٹی افسر مائیکل بریلینٹس نے کہا، 'زمین ایسے ہل گئی جیسے میں جھول رہا ہوں اور اچانک بجلی چلی گئی۔ ہم دفتر سے باہر بھاگے اور میں نے اپنے کچھ ساتھیوں کی چیخ و پکار سنی۔ یہ اب تک کے سب سے طاقتور زلزلہ تھا اور میں نے سوچا کہ زمین پھٹ جائے گی۔