اردو

urdu

ETV Bharat / international

Explosion in Kabul Mosque کابل کی مسجد میں دھماکے سے سات افراد زخمی - افغانستان میں دھماکے

کابل میں طالبان پولیس چیف آفس کے ترجمان خالد زادران نے بتایا کہ کابل کی شیخ محمد روحانی مسجد میں دھماکہ 28 اکتوبر بروز جمعہ کو سہ پہر تین بجے ہوا۔ طالبان حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ مسجد کے اندر دھماکہ خیز مواد نماز جمعہ کے بعد پھٹا تھا۔ Explosion in Kabul Mosque

7 injured in an explosion in Kabul mosque
کابل کی مسجد میں دھماکے سے سات افراد زخمی

By

Published : Oct 30, 2022, 7:41 PM IST

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔خامہ پریس کی خبر کے مطابق، کابل میں طالبان پولیس چیف آفس کے ترجمان خالد زادران نے بتایا کہ یہ دھماکہ 28 اکتوبر بروز جمعہ سہ پہر تین بجے شیخ محمد روحانی مسجد میں ہوا۔ زادران کے مطابق، دھماکہ کابل شہر کے 5ویں پولیس ڈسٹرکٹ میں اس وقت ہوا جب نمازی جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔ زدران نے کہا، "مسجد کے اندر دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا اور یہ نماز جمعہ کے بعد پھٹ گیا۔Explosion in Kabul Mosque

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق، جہاں طالبان حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے، کابل کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسجد میں دھماکہ خیز مواد کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی مخصوص شخص یا تنظیم نے نہیں قبول کی ہے۔ تاہم افغانستان کے کابل، قندوز، بلخ، قندھار، ہرات اور ننگرہار میں ہونے والے مہلک ترین حملوں کی ذمہ داری داعش کی خراسان شاخ نے قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul Education Center Bombing کابل کے تعلیمی مرکز پر حملے میں 46 بچیوں سمیت 53 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ افغانستان میں داعش کے حملوں نے طویل عرصے سے عبادت گاہوں، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اگرچہ طالبان کو اقتدار میں آئے ہوئے 14 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، ان کے عہدیداروں کی طرف سے عام سلامتی کو یقینی بنانے کے بار بار وعدوں کے باوجود، افغانستان کے مختلف علاقے مہلک حملوں کی زد میں رہے ہیں۔

اس سے قبل ستمبر میں افغانستان کے ہرات میں خودکش بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے، جس پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق شمال مغربی افغانستان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔خامہ پریس نے طالبان کے زیر انتظام حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہرات شہر میں واقع مسجد گزرگاہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔

اکتوبر میں کابل کی مسجد میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ دھماکہ مبینہ طور پر طالبان کی وزارت داخلہ کی ایک مسجد میں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details