اردو

urdu

ETV Bharat / international

Floods in Pakistan پاکستان میں سیلاب سے مزید گیارہ اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 مزید افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جون کے وسط سے اب تک بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1325 افراد ہلاک اور 12703 زخمی ہو چکے ہیں۔Floods in Pakistan

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 6, 2022, 5:11 PM IST

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 مزید افراد کی موت ہو گئی ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔Floods in Pakistan

پیر کی شام کو جاری ہونے والی این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبہ سندھ میں بارش اور سیلاب کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں آٹھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جون کے وسط سے اب تک مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1,325 افراد ہلاک اور 12,703 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں بارشوں سے 16,88,005 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 7,50,481 مویشی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Flood Death پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 سو سے تجاوز

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details