اردو

urdu

By

Published : Aug 31, 2022, 5:25 PM IST

ETV Bharat / international

Indonesia Traffic Accident انڈونیشیا میں سڑک حادثہ، گیارہ افراد ہلاک

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے بیکاسی قصبے میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ 11 killed In Indonesia Traffic Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

جکارتہ: جکارتہ پولیس کے ٹریفک ڈائریکٹر، سینئر کمشنر لطیف عثمان نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک پرائمری اسکول کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب کئی طلباء اسکول سے چھٹی کے بعد جا رہے تھے۔ اسی دوران بس اسٹاپ کے نزدیک ایک ٹرک بیس ٹرانسیور اسٹیشن کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کی زد میں ایک کار اور دو موٹر سائیکلیں بھی آ گئیں۔ اس واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ Indonesia Traffic Accident

جکارتہ کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے ترجمان راملی پراسیتیو نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں کئی طلباء بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ 11 killed In Indonesia Traffic Accident

یہ بھی پڑھیں:Indonesia Earthquakes انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details